1 جولائی 2012 - 19:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت عوام کي انقلابي تحريک کو روکنے ميں پوري طرح ناکام ہوچکي ہے - بحرين سے موصولہ رپورٹيں بتاتي ہيں کہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں کے وحشيانہ تشدد کے باوجود عوام کے مظاہروں ميں وسعت اور شدت آرہي ہے -

ابنا: جزيرہ سترہ کے الخارجيہ علاقے ميں بڑے پيمانے پر مظاہرے ہوئے اور عوام نے آل خليفہ کي جيلوں سے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کياـ مظاہرين نے جيلوں ميں قيديوں کو دي جانے والي ايذاؤں کي شديد الفاظ ميں مذمت کي اور آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائےـ مظاہرين کے ہاتھوں ميں قيديوں منجملہ انساني حقوق کے کارکن عبد الہادي الخواجہ کي تصاوير تھيں ـ سماہيج کے علاقے ميں بھي عوام نے ايسے ہي مظاہرے کئے اور ہيہات منا الذلہ کے نعرے لگائےـ مظاہروں سے علاقے ميں تعينات سيکورٹي  اہلکاروں اور سعودي فوجيوں   پر سراسيمگي طاري ہو گئي اور انہوں نے آندھا دھند آنسو گيس کے گولوں کي شيلنگ کي ـ

   بحرين ميں چودہ فروري سن  دو ہزار گيارہ سے شاہي حکومت کے خلاف عوامي تحريک جاري ہےـ مظاہرين کے خلاف آل خليفہ حکومت وسيع پيمانے پر طاقت کا استعمال کر رہي ہے جس کے نتيجے ميں اب تک سيکڑوں افراد جاں بحق اور زخمي ہوچکے ہيں اور بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار بھي کيا گيا ہے -

   دريں اثناء بحرين ميں انسداد ايذرساني کميٹي کے سربراہ روڈني شکسپيئر نے بحريني عوام کو دي جانےوالي ايذارسانيوں پر عالمي برادري کي خاموشي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ عام شہريوں کے خلاف وحشيانہ اقدامات کا ارتکاب کرنے کي بناپر بحريني حکام کو سزا دي جاني چاہئے - روڈني شکسپيئر نے عوام کے خلاف  بحرين اور علاقے کے ديگر عرب ملکوں کے  حکام کے وحشيانہ اقدامات کے لئے امريکا، برطانيہ اور اسرائيل کي حمايت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آل خليفہ حکومت کے وحشيانہ اقدامات کے لئے مغرب کي حمايت ايک ايسے وقت جاري ہے جب يہ حکومت ان ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھي گرفتاري کررہي ہے جو حکومت مخالف مظاہروں ميں زخمي ہونےوالوں کا علاج کرتے ہيں -

بحرين ميں انسداد ايذارساني کميٹي کے سربراہ نے بين الاقوامي عدالتوں ميں آل خليفہ حکومت کے حکام کے خلاف مقدمات پيش کئے جانے کے معاملے پر امريکا ، برطانيہ اور ديگر مغربي ملکوں کي مخالفت کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ برطانوي حکومت نے رشيد آل خليفہ کا جوبحريني عوام کو طرح طرح کي ايذائيں پہنچانے والے سرکاري ادارے کا سربراہ ہے  اولمپک کھيلوں ميں شرکت کے لئے لندن پہنچنے پر گرمجوشي کے ساتھ استقبال کيا ہے - روڈني شکسپئر نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ بحرين کي سياسي جماعتيں اب اس سے زيادہ عوام کو زد وکوب کئے جانے انہيں ايذائيں ديئے جانے اور ان کي اہانت و حقارت کو تحمل نہين کرسکتيں کہا کہ قوموں کوچاہئے کہ وہ استبدادي حکومتوں کے خلاف جو صہيونيزم اور امپرياليستي قوتوں کي حمايت کرتي ہيں اٹھ کھڑي ہوں -

اس سلسلے ميں گذشتہ کئي دنوں سے حکومت مخالف مظاہروں ميں شدت آئي ہے اور مظاہرين  آ ل حليفہ حکومت کے خلاف  اپنے احتجاج کے دوران بحرين کي شاہي حکومت کے لئے مغربي حکومتوں کي حمايت کے تئيں  اپني شديد مخالفت و نفرت کا اظہار کررہے ہيں.......

/169